ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو 138 رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگلہ دیش میں کھیلے جارہے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں۔
بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔









