اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلارہےہیں،عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرناچاہتےہیں،عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے،قو م کو ادراک ہوناچاہیے،جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عمران خان کی آڈیوز لیک ہورہی ہیں اور وہ بے نقاب ہورہےہیں،سابق وزیراعظم نے سائفر کےمعاملے پر غلط بیانی کی،عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا،وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہےتھے،عمران خان نوجوانوں سے حلف لیکر کہہ رہےہیں حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے،حقیقی آزادی کی کوحقیقت نہیں ،عمران خان بےبنیاد باتیں کرتے ہیں،آج پھر عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بےنقاب ہوچکے ہیں،پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے ،نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کردی،انہوں نے کہاکہ حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ ،کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں،عمران خان نے جھوٹا بیانیہ گھڑنے کےلیے خارجہ پالیسی کونقصا ن پہنچایا،عمران خان کہتے ہیں ضمیر فروشوں کے بچوں سے کوئی شاد ی نہیں کرتے،عمران خان خود کونیٹ اینڈ کلین سمجھتے ہیں،عمران خان کسی کو چورتو کسی کوڈاکو کہتے ہیں،عدم اعتماد سے بچنے کےلیے عمران خان خریدوفروخت کرتے رہے،وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنارہےہیں
عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرناچاہتےہیں،راناثناء اللہ








