اسلام آباد(ممتاز نیوز )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 20 اکتوبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 11 اکتوبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 اکتوبرکوہوگا، شیڈول تبدیل،نوٹیفکیشن جاری








