بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی خالی نشست پرنامزد آسیہ عظیم نے پارٹی پالیسی کے برخلاف رکنیت کاحلف اٹھالیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پرارکان ڈاکٹرشیریں مزاری اورشاندانہ گلزار کے استعفوں کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کی خواتین نشستوں کے لیے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق نامزد کی جانے والی رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے پارٹی پالیسی کے خلاف جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 65کے تحت حلف اٹھالیا،وہ دوسری بارخواتین کے لیے مخصوص نشستوں پررکن اسمبلی بنی ہیں ،شیریں مزاری اورشاندانہ گلزار نے تحریک انصاف کے دیگر ارکان کےساتھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیاتھاتاہم اسپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے جن 11ارکان کے استعفے منظور کیے تھے ،مخصوص نشستوں پر2خواتین کے استعفوں کی منظوری کے بعد آسیہ عظیم کوایک خالی نشست پرپی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نامزد کیاگیاتھا آسیہ عظیم 2008میں بھی مسلم لیگ ق کی طرف سے مخصوص نشست پرقومی اسمبلی کی رکن بنی تھیں ،آسیہ عظیم سینئرصحافی عظیم چوہدری کی اہلیہ ہیں آسیہ عظیم نے تحریک انصاف کی پالیسی کے خلاف قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھایاہے اوراب وہ ایوان میں موجود پی ٹی آئی کے 22منحرف ارکان کے ساتھ بیٹھیں گی ذرائع کے مطابق آسیہ عظیم کوآئندہ چند روز میں خواتین سے متعلقہ کوئی اہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔