اسلام آباد: امریکی حکومت نےپاکستان کو کووڈ فائزر ویکسین کی 80 لاکھ خوراکوں پر مشتمل اضافی کھیپ عطیہ کر دیا۔مریکہ پاکستان کو سب سے زیادہ کووڈ ویکیسن عطیہ کرنے والا ملک بن گیا۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کیےجانے والے ٹیکوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ، جس میں ایک کروڑ 60 لاکھ بچوں کی ویکسین بھی شامل ہے۔بچوں کو کورونا سے تحفظ کے ٹیکے لگانے کی ابتدائی مہم پر کامیابی سے عملدرآمد بھی شامل ہے،مہم کے دوران پانچ سے گیارہ سال کی عمر کے 80 لاکھ بچوں تکمحض چھ دنوں کے اندر رسائی ممکن بنائی گئی۔ویکسین کے علاوہ امریکی حکومت نے پاکستانی عوام کو 8 کروڑ ڈالر کی براہ راست امداد اور سازوسامان بھی عطیہ کیا ہے 12 لاکھ این 95 ماسک، 96 ہزار سرجیکل ماسک،92 ہزارحفاظتی چشمے اور 10 لاکھ فوری تشخیصی ٹیسٹ فراہم کئے گئے ۔پاکستانی ہسپتالوں کے لیے 2 سو وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیے ہیں،امریکی حکومت نے پاکستان بھر میں 30 ہزار سے زیادہ خواتین سمیت 50 ہزار صحت کارکنوں کو گھر ہی میں دیکھ بھال کی تربیت فراہم کی ہے جولائی میں امریکہ نے پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کو 46 لاکھ ڈالر مالیت کے چار موبائل ٹیسٹ لیب بھی دیے ہیں۔
امریکہ کاپاکستان کو کووڈ فائزر ویکسین کی 80 لاکھ مزید خوراکوں کا عطیہ
