اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سائفرمکمل طور پر محفوظ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مبینہ امریکی سائفر وزارت خارجہ میں محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ ایک رو ز قبل وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سائفر دفترخارجہ میں ہے ۔
سائفرمکمل طور پر دفتر خارجہ میں محفوظ، ترجمان








