لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کر دیا ، دی ویمنز لیگ آئندہ برس مارچ میں کھیلی جائے گی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس کے میچز 3 مارچ سے 18 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ ویمنز لیگ میں 4 ٹیمیں شریک ہوں گی ، ہر ٹیم میں 18 کھلاڑی موجود ہوں گی جن میں 6 غیر ملکی شامل ہوں گی ۔
پی سی بی کے مطابق دی ویمنز لیگ آئندہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے میچز کیساتھ کھیلی جائے گی ۔









