بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اخلاقیات کا درس دینے والا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تازہ آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت کا پردہ فاش کر دیا ہے اور عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ جیسے غیر اخلاقی فعل میں ملوث نکلا۔
انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی عمران خان کی فطرت ہے جو روزانہ کی بنیاد پر آشکار ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات نے اسے وزیر اعظم کے دفتر کے لیے ان فٹ کر دیا ہے۔