facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تیزی سے کم ہونے لگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے اور 1360افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41597 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1360 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 31 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29976 ہو گئی اور مجموعی کیسز 15 لاکھ ایک ہزار 680 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1315 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 3 ہزار 968 ہو گئی ہے۔