بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی عدالت نے پاکستان سے ایک ہزار ارب روپے کی وصولی کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی (ممتاز رپورٹ) دہلی ہائیکورٹ نے بھارت کے پاکستان کے ذمے تقسیم کے وقت سے واجب الادا ایک ہزار ارب روپے قرض کی وصولی سے متعلق مفاد عامہ کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا یہ بھارتی حکومت رقم کی وصولی کےلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے ۔قائمقام چیف جسٹس ویپن سانگھی اور جسٹس نوین چاولہ پرمشتمل بنچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ یہ حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے اور اس ضمن میں عدالت کوئی ہدایات جاری نہیں کرسکتی ،بینچ نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے آگاہ ہے او وہ جب چاہے گی اقدامات کرے گی ،عدالت نے اوم سہگل نامی شہری کی درخواست نمٹا دی جنہوں نے یہ موقف اختیار کیا تھا پاکستان بھارتی پیسہ کشمیر سمیت بھارت میں بارہا حملوں کےلئے استعمال کر رہا ہے ،اس کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالسٹر جنرل چتن شرما نے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار ک جذبات کا احترام ہے لیکن یہ پالیسی معاملہ ہے جسے حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے ۔