سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو میں اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائٹ میں یہ جو ہم اب کررہےہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔
اس پر عمران خان نے کہا کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہےہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک اثر (امپیکٹ) چلا گیا ہے۔
اس دوران شیریں مزاری کہتی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سائفر کے لیٹر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے، حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔
"میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔۔۔" ایک ہی دن میں عمران خان کی دوسری مبینہ آڈیو لیک۔۔۔#GeoNews pic.twitter.com/MsDQWKdA3P
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 7, 2022









