نئی دہلی (ممتاز نیوز)بھارت نے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر اعتراض اٹھا دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کے آزاد کشمیر کے دورے اور وہاں کی جانے والی ملاتوں پر بھارتی حکومت کے تحفظات سے واشنگٹن کو آگاہ کردیا۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے بھی امریکی سفیر کے آزاد کشمیر کے دورے پر واویلا مچایا تھا۔
بھارت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ آزاد کشمیر پر اعتراض اٹھا دیا








