بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ کا صوبے میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

لاہور(ممتازنیوز) لاہورہائیکورٹ نے صوبے میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کےلئے کل صبح تک اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے شہری فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں کررہی، اسموگ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
عدالت متعلقہ اتھارٹی کو اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اجلاس میں سموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔