بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران ، اسحاق ڈارسے خائف،معاشی بہتری انہیں ہضم نہیں ہورہی ہے، رانا محمد اشرف ،ملک منظور حسین

مدینہ منور ہ (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے مرکزی سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف اور مرکزی جنرل سیکرٹر ی ملک منظور حسین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد معاشی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کو ہضم نہیں ہورہی ،انہیں ڈر ہے کہ کہیں اسحاق ڈار ان کی سیاسی بساط نہ لپیٹ دیں۔اپنے مشترکہ بیان میں رانا محمد اشرف اور ملک منظور حسین نے کہاکہ عمران خان اس تذبذب کا شکار ہیں کہ اگر پارلیمنٹ واپس جاؤں تو عوام میں سبکی ہوگی اور اگر احتجاج یا دھرنا ناکام ہوا تو سیاست کی بساط الٹی ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو معیشت کی بحالی اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی مضبوطی ہضم نہیں ہو رہی ،تازہ آڈیو لیکس میں ان کی ہارس ٹریڈنگ بھی سامنے آگئی ہے، دراصل عمران خان کی سیاست بیچ چوراہے پر ننگی ہوگئی ہے،اب عمران خان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا کر معاشی بہتری کی سمت کا تعین کر دیا ہے، اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، عمران خان کو انتخابات کے لئےاگست 2023 تک انتظار کرنا پڑے گا۔