بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  آرٹیکل 63 ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے تھا،اس کی تشریح کا یہ موقع ہے ،اٹارنی جنرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہاہے کہ ہر منتخب ہارس ٹریڈنگ کا شکار ہوئی ہے، آرٹیکل 63کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام تھا،اس آرٹیکل کی تشریح کے لئے یہ موقع ہے، اگر کسی ممبر کو پارٹی سے اختلاف ہے تو وہ استعفیٰ دے اور دوبارہ منتخب ہوکرآئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کو کینسر قرار دیا ہے جس کا شکار ہرمنتخب حکومت رہی ہے،ہارس ٹریڈنگ کا نشانہ ایک وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بھی رہی ہیں،اب پی ٹی آئی بھی گزشتہ سال سینیٹ الیکشن میں بھی ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیوزسامنے آئی تھیں چنانچہ آرٹیکل 63کی تشریح کے لئے یہ موقع ہے ،آرٹیکل 63کا مقصدتھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی ممبر کو پارٹی سے اختلاف ہے تو وہ استعفیٰ دے اور دوبارہ منتخب ہوکرآئے۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لئے آرٹیکل 95میں مخصوص طریقہ کاردیاگیا ہے۔