بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوڑ، فورسز پر فائرنگ،2جوان،3شہری شہید،4دہشت گردہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )باجوڑ میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،نائب صوبیدار اشتیاق ،سپاہی کامران اور تین شہری شہید ہوگئے ،فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیداراشتیاق، سپاہی کامران شہید ہوگئے ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر تین شہری بھی شہید ہوگئے ۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ سے تھا جبکہ 21سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے تھا، آئی ایس پی آر کے مطابقمارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کےخاتمے کیلئے پرعزم ہے،