بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد،آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی شرکت

ایبٹ آباد(ممتاز نیوز )پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کاکول، ایبٹ آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس 146ویں پی ایم اے لانگ کورس، 34ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 65ویں انٹیگریٹڈ کورس، 20ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 5ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کو پاس آؤٹ کورسز میں فلسطین، مالدیپ، قطر، سری لنکا، نیپال اور عراق کے کیڈٹس بھی شامل تھے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔سی او اے ایس نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو ایوارڈز دئیے، 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد داؤد خان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا، 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر شعیب اکمل کو پریذیڈنٹ گولڈ میڈل، نیپال سے 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر جگت پوڈل کو گولڈ میڈل، چیف آف آرمی سٹاف کین ٹو کورس انڈر آفیسر، 34ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے مدثر امین اور 65ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر حیدر اعجاز، 20ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر زنیرہ شفقت اور 5ویں ٹریننگ بیسک ملٹری کی کورس جونیئر انڈر آفیسر حرا عرفان کو کمانڈنٹ کین سے نوازا گیا۔