بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سہ ملکی ٹی20 سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 148 رنز کا ہدف

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل ہیں جس میں 130 رنز کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کے4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

دوسرے اوور کی دوسری بال پر نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 8 بالز پر 3 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد 77 رنز کے مجموعی اسکور پر 10ویں اوور کی آخری بال پر ڈوین کانوے کو بھی محمد نواز نے پویلین بھیج دیا ۔

میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی کین ویلیمسن 31 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔

کیویز کے پویلین لوٹنے والے چوتھے کھلاڑی گیلین فلپس بنے جو 18 رنز کے انفراد اسکور پر شاہنواز دھانی کی بال پر محمد آصف کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔

بعدازاں حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 3 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 13 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں آج کے میچ کے ل کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ساتھ ہی انہوں نے مڈل آرڈر کے بہتر پرفارم کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔