بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ بیگ کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا

گلگت (ممتاز نیوز )گلگت بلتستان کے سینئروزیرکرنل (ر) عبیداللہ بیگ آج صبح اپنےگھر واپس پہنچ گئے ،عبداللہ بیگ کی بازیابی اغواکاروں سےکامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ،اغواکاروں نے بابوسرٹاپ کوناکہ بندی کرکے بند کررکھاتھااس دوران وہاں سے گزرنے والے سینکڑوں سیاح بھی پھنس گئے،گلگت بلتستان کے صوبائی وزیرعبیداللہ بیگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وہاں سے گزررہے تھےکہ انہیں ملزمان نے یرغمال بنالیا،گلگت بلتستان حکومت کے سابق ترجمان فیض اللہ فراق پرمشتمل مذاکراتی ٹیم نے ملزمان کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد عبیداللہ بیگ اوردیگر افراد کورہاکردیاگیا