چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین بینک میں چیک دیں گے اور انہیں پیسے مل جائیں گے۔ عوام سے اکٹھا کیا گیا پیسہ شفاف طریقے سے مستحق افراد تک پہنچانا بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہماری بہت مدد کی ہے اور ہم نے پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ غریب افراد دکانوں سے 10 فیصد کم ریٹ پر آٹا اور چینی لے سکتے ہیں۔
پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے ہیلتھ انشورنس دی ہے، عمران خان








