بور ے والا (نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کے آبائی شہر بورے والا کی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ان کے خلاف مبینہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان میں ناجائز تقرریوں اقربا پروری اور کرپشن کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے ریفرنس فائل کرنے کا اعلان کر دیا۔ بورےوالا میں صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ سابق صدر بار جاوید شاہین ایدووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار چوہدری مشاہد حسین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور جوڈیشل کونسل پاکستان سے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز نہ کیا گیا تو وکلاء تادم مرگ بھوک ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے ۔صدر بار ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ بورےوالا بار اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان پیر کو ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں کرے گا،اس موقع پر ہمایوں شکیل چیمہ سابق صدر بار،علی اقتدار لالی ایڈووکیٹ،وقاص اشفاق ایڈووکیٹ،راو رحمان ایڈووکیٹ،میر اسرار ایڈووکیٹ،عبدالرزاق ڈوگر سابق نائب صدر،خالد رضا،شہباز بھٹہ،عثمان سرور جوئیہ،سید صفدر شاہ،شاہ رسول کمبوہ،نصر اقبال چیمہ،چوہدری طلعت محمود،راو ضیاء الرحمان ایڈووکیٹس اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف ان کے آبائی شہر کے وکلاء کا اعلانِ جنگ








