راولپنڈی (ممتا زنیوز) ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان اسلام آباد خالدہ نزہت نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد امت مسلمہ کے لیے دونوں جہانوں کی سب سے بڑی خوشی ہے ،یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش وجذبے سے مناتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے محمود نظامی میموریل ایٹوریم میں منعقدہ خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے کیا ۔
اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان راولپنڈی مسرت شاہ رخ،سابق ایم پی اے تحسین فواد،،پروگرم پروڈیوسر ناہید یونس،صائمہ حفیظ اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے موجود تھی۔محفل میلاد النبی ﷺ میں خواتین نے بحضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔
حضور پاک ﷺکی آمد امت مسلمہ کے لیے دونوں جہانوں کی سب سے بڑی خوشی ہے،د خالدہ نزہت








