ملتان( مقبول حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے ، تاریخ کا علم صرف عمران خان کو ہی ہے ،حکومت کی ابھی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں یہی وجہ ہے رانا ثنا اللہ نےالیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھا۔
ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال سے پہلے ہی وفاقی حکومت بے حال ہوگئی ،سیف اللہ نیازی اور حامد زمان سمیت دیگر کارکنوں کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ،وفاقی حکومت گھبرانا نہیں حوصلہ رکھنا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نواز شریف کو تو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا ،اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز پر گئے اور واپس بھی وزیراعظم کے جہاز پر ہی آئے ،رجیم چینج کے سفر کا آغاز مراسلے اور اختتام چوروں کو این آر او ٹو دینے پر ہوا۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے مہنگائی مارچ میں کرائے کے لوگ تھے انہیں معلوم ہے ان کے پاس عوامی طاقت نہیں اسی لئے الیکشن نہیں کروانا چاہتے۔
حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ، شاہ محمودقریشی








