بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ 8اکتوبر:سپیکر قومی اسمبلی یتیموں بچوں سے اظہار یکجہتی آزاد کشمیر پہنچ گئے

سپیکر قومی اسمبلی نے 8 اکتوبر2005 کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے یتیموں بچے اور بچیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،
فلاحی ادارہ کورٹ کے بانی اور چیئرمین چوہدری اختر، کورٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ساجد دلاور خان اور ان کی ٹیم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔
اسپیکر کے دورے کا مقصد فلاحی ادارہ کورٹ کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کرنا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے 8 اکتوبر کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے یتیموں بچے اور بچیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،
آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے یتیم بچے اور بچیاں کورٹ کی زیر کفالت ہیں۔
فلاحی ادارہ کورٹ میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے یتیم بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت زندگی کی دیگر تمام سہولیات میسر ہیں۔
کورٹ کے زیر اہتمام ہر سال 8 اکتوبر کو ان یتیم بچوں اور بچیوں کے والدین کی مغفرت کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس تقریب کا مقصد زلزلے میں ہونے والے یتیم بچوں اور بچیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
فلاحی ادارہ کورٹ زلزلے میں یتیم ہونے والے والے 500 بچوں اور بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے،