اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یومِ ولادتِ رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں اپنی پوری قوم کو جشن عید میلادالنبی ﷺکی مبارک دیتا ہوں ۔
یومِ ولادتِ رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا خصوصی پیغام pic.twitter.com/9bRWoM3uwC
— PKPRESS (@PKPRESS1) October 8, 2022
انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ سال ہماری جماعت نے عید میلاد النبی ﷺبھرپور طریقے سے منایا،اس سال بھی انشاء اللہ کل شام4بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں بھرپور طریقے سے منائیں گےاور حضور پاک ﷺکی سیرت پر بات کریں گے کہ کیسے ہم اپنی قوم کو بدل سکتے ہیں اورحضور پاک کی سیرت پر عمل کر کے ہم کیسے اپنی قوم کی پرواز اوپر لے جا سکتے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے محفل عیدمیلادالنبی ﷺکی سب کو دعوت دی ۔









