وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی روپےکا ڈالرکے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ورلڈکرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 روپےکا ہوگیا ہے۔
شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے۔
پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ 1 ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9فیصد اضافہ ، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 8, 2022









