وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو سوچ لینا چاہیے کہ اب 25 مئی والا لانگ مارچ نہیں ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مراسلے پرعدالت جائیں گے، جن علاقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں وہاں سیلابی صورتحال نہیں ہے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اتنا مقدس نہیں کہ ان کا ہر حکم مان لیا جائے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شیخوپورہ ہچڑمیں 8 افراد قتل کیس میں تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل جیو نیوزکے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 12 سے17 اکتوبر کے درمیان لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اپنے دعوے کی سپورٹ میں رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ انھیں پتا ہے عمران خان کیا کرنے جارہے ہيں، ان کے بھی ذرائع ہیں۔









