راولپنڈی ( نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک عدم استحکام کی جانب گامزن ہے، لوگ اغواء ہو رہے ہیں اور سٹرکوں پر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھوک افلاس اور بے روزگاری کسی کی کال کا انتظار نہیں کرے گی۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکوں پر لوگ اپنے فیصلے خود کر رہے ہیں، اسی کو خانہ جنگی کہتے ہیں۔
خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارک ہواس سےزیادہ کیاعدم استحکام ہوگاجوآج ہےوزیراغواء کیےجارہےہیں۔کراچی میں لوگ سڑکوں پرخود فیصلے کر رہے ہیں،اسی کوخانہ جنگی کہتےہیں۔بھوک افلاس اوربےروزگاری کسی کی کال کاانتظار نہیں کرےگی15نومبرتک اب یاکبھی نہیں،آرپارہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 9, 2022









