وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن برکتوں اور سعادت والا ہے۔
لاہور میںسیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت برکتوں اور سعادت والا ہے، اللہ تعالی نے نبی کریم ۖکو لوگوں کی فلاح کیلئے بھیجا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت غلامی کی زنجیر میں جکڑی ہوئی تھی اور بچیوں کو زندہ درگور کرنے کے قابل نفرت رواج قائم تھے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریمۖصادق اور امین ہیں، اس کیلئے کسی گواہی کی ضرورت نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست سیاسی اور مذ ہبی آزادی کی بہترین مثال تھی جبکہ مذہبی آزادی میں یہ بھی شامل تھا کہ غیر مسلم کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج کیا ہم جواب دینے اور حقیقت کا سامنے کرنے کی جرات رکھتے ہیں، آخر کب تک ہم روایتی تقرریں کرتے اور سنتے رہیں گے۔
ریاست مدینہ میں لوگوں کے معاشی بوجھ کم کیے گئے۔۔
وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ معاشرے کو تباہ کرنے والے ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں، مدینہ کی فلاحی ریاست میں کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا، کیا ریاست مدینہ کی طرح آج سب برابر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاست مدینہ میں لوگوں کے معاشی بوجھ کم کیے گئے، ریاست مدینہ میں زکو لینے والے نہیں ملتے تھے، اللہ نے ہمیں پاکستان جیسی نعمت دی ہے، عوام کیلئے معاشی آسودگی لانا ہوگی، عوام کو مفت علاج اور تعلیم دلوانی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سیلاب سے لاکھوں افراد متاثرہیں، کیا ہمارا جذبہ ریاست مدینہ والاہے؟ غریب کے گھر گر گئے اور ان کا گھر ریگولرائز ہوگیا۔









