بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، اسٹیٹ بینک نے مخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کردیا ہے، 50 ہزار ڈالر تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عالمی ادارے بھی ہمارے کیے گئے فیصلوں کی تائید کریں گے۔
آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے، اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات بھی دور کریں گے۔