بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد انتظامیہ سنٹورس مال میں انسانی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرئے،سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اسلام آباد کے اہم کاروباری مرکز سنٹورس مال میں لگنے والی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگ کے نتیجے میں متاثرہ کاروباری شخصیات کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آگ پر فورا قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے،سنٹورس مال اسلام آباد کا اہم کاروباری مرکز ہے،
آگ کی وجہ سے کاروباری برادری کو پہنچنے والے نقصانات سے بچانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت اداروں کی ذمہ داری ہے،
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ سنٹورس مال میں انسانی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرئے،