وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے ساتھ تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کا موضوع بننے والی پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما آمنہ بدر کا کہنا ہے کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون اور بزنس وومن ہیں، میری اولاد بھی ہے۔
تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آمنہ بدر کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے ان کے والد کا پرانا تعلق ہے، اور میں ان کی بھتیجی ہوں۔
اپنے خاندانی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے خاتون رہنما نے وضاحتی پیغام میں کہا کہ پرویز الہی میرے لیے والد کی جگہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کروپڈ تصویر ہے، اسے شیئر نہ کیا جائے۔
پرویز الہی کے ساتھ اس خاتون MPA کی تصویر کو کچھ بڑے ٹویٹر ہینڈلز نے بھی شئیر کیا میں بھی سوچ رہا تھا بغیر تصدیق کیسے یہ کہہ رہے ہیں آج وہی ہوا پتہ چل رہا ہے یہ انتہائی غیر مناسب حرکت تھی اب اس خاتون پر کیا بیتی اس کا کوئی اندازہ کر سکتا ہے ؟ لیکن احساس پھر بھی کسی کو نہیں ہونا https://t.co/Hv7rdHNAb7
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 9, 2022









