بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما فداحسین کا ملک منظور حسین اور عبد الشکور کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ (ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے رہنما فداحسین نے مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اور وائس چیئرمین عبد الشکور کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔جس کے مہمانِ خصوصی سابق ایڈیشنل آئی جی کیپٹن امین وینس،جمعیت اہلحدیث کے سیاسی و تعلیمی امور کے ناظم کاشف نواز رنداھاوا اور سابقہ صدر حج آرگنائزیشن شفیق کاشف تھے۔
اس موقع پرسینئررہنما مسلم لیگ( ن )گلف ریجن مہر عبدالخالق لک۔چوہدری بلو شیر وڑائچ ،وائس چیئرمین سعودی عرب رانا عبدالشکور راجپوت، نائب صدر سعودی عرب رانا محمد نواز راجپوت ،سید اجمل شاہ، چوہدری افضل وڑائچ،چوہدری خرم وڑائچ،سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس ، ڈپٹی ہیڈسوشل میڈیا کوآڈینیشن زوہیب شہزاد کھوکھر ،ہیڈ آف میڈیا احسن مسعود ،حتشام سلیم رامے ڈپٹی، ہیڈ آف میڈیا ،ممبر ورکنگ کمیٹی غلام مصطفی،نائب صدر سعودی عرب عبدالرحیم ونیس،ممبر سنٹرل ورکنگ ،کمیٹی بشارت علی،حسنین عباس وڑائچ،جمشید جمی ،وقاص وڑائچ ،ملک عاصم اعوان،حتشام اعوان ، عدنان خان ، چوہدری امجد آرائیں ڈپٹی کوآڈینٹر یوتھ ونگ ملک امجد اعوان ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی ملک اشفاق اعوان،ملک آصف اعوان،حمزہ وینس،سلمان رنداھاوا اور یوتھ ونگ کے عہداران اور دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی ۔،
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے ٹیلفون پر خصوصی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ ملک منظور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملک مل پارٹی کو منظم اور متحرک کیا ہے اور کیپٹن امین ونیس کو عمرے کی مبارک باد بھی دی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ۔ہم قومی اسمبلی میں بھی اوورسیز کی نمائندگی بہت جلد کرے گے تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے ،
اور ہم وزیراعظم شہبازشریف سے گزارش بھی کریں گے کہ اسلام آباد میں جلد از جلد اوورسیز کانفرنس کاانعقادبھی کریں اور آخر میں انہوں نے سعودی عرب کے تمام عہداروں اور کارکنوں کے لیے نیک تمناں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 


مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو جسم ایک جان ہے، سعودی عرب ہمارا بڑے بھائی جیسا کردار ادا کرتا ہے، سعودی عرب دوستی کی ایک عمدہ مثال ہے، پاک سعودی دوستی رندہ باد۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کو پارٹی کی جانب سے جو ذمہ دار دی گئی ہے دو سال کے اندر ہم سعودی عرب کے ہر ایک چھوٹے بڑے شہروں میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم کریں گے۔