بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے پاک جرمن وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس پربھارتی بیان مسترد کردیا

پاکستان نے برلن میں پاک جرمن وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس پربھارتی بیان مسترد کر دیا۔
ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک جرمن وزرائے خارجہ نے تنازع جموں وکشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل پر زور دیا تھا، وزرائیخارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا، بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری میں بڑھتی تشویش کو واضح کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریمارکس غیرقانونی قبضے کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہونے کی مایوسی ظاہرکرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات دور کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کامیابیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، بھارت ایف اے ٹی ایف میں اپنی رکنیت کاغلط استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایف اے ٹی ایف غیر ذمہ دارانہ بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرے، عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ان کا حق دیا جائے۔