بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاست مخالف بیان: جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے جاوید لطیف کے ریاست مخالف بیان پر ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بینچ ضمانت منسوخی کی درخواست پر 18 اکتوبر کو سماعت کرے گا اور عدالت نے لیگی رہنما کو اس روز طلب کررکھا ہے۔

پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کے ذریعے جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر ی تھی۔

جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔