نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں کیوی کھلاڑی کے شاندار شاٹ سے 12 سالہ مداح زخمی ہوگئی۔
اتوار کے روز نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان میچ ہوا جس میں کیوی ٹیم کو جیت حاصل کرنے کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا گیا ، نیوزی لینڈ نے 18ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔
18 ویں اوور کی آخری دو گیندیں نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلیپس نے کھیلیں، اس اوور کی چوتھی گیند پر گلین نے زبردست چھکا لگایا جو کراؤڈ میں بیٹھی 12 سالہ بچی کی آنکھ کے اوپر جالگا۔
واقعہ کے بعد فلیپس کو صورتحال کا اندازہ ہوا تو کریز پر موجود ڈیون کانوے اور فلیپس دونوں ہی پریشان ہوگئے۔
اوور کی پانچویں گیند پر فلیپس نے ایک بار پھر چھکا لگایا اور ٹیم کو فتح دلائی تاہم خوشی منانے کے بجائے وہ بھاگتے ہوئے بچی کی جانب گئے اور اس کی خیریت دریافت کی تاہم اس کے بعد مداح کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
The 12-year-old girl who was struck by a ball at Hagley Oval tonight was lucid and able to sit up as she was assessed by doctors at the ground. She has since been taken to hospital for further checks. pic.twitter.com/NsYLg2WjfD
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 9, 2022
بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ساری رات دیکھ بھال کرنے کے بعد پیر کی صبح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ بہتر ہے۔
خیال رہے کہ گلین فلیپس نے 9 گیندوں پر دھواں دھار 23 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔









