بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران اسماعیل کی آواز میں پی ٹی آئی کا آفیشل گانا جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ’سارے نکلو پاکستان کے لیے‘ کے عنوان سے پارٹی کا نیا گانا جاری کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر گانے کی یوٹیوب ویڈیو کا لنک شیئر کیا۔

آفیشل گانے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، جواد کہلون اور شاہ زمان عالم کو گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن کے مطابق گانے کی لیرکس اور کمپوزیشن جواد کہلون کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں سنگرز کو سپراسٹار قرار دیا۔