بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیکرزکی گرفتاری لغو کہانی ، پردہ ڈالنے کیلئےگھڑی گئی ہے ، فوادچودھری

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے وزیراعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے میں ملوث دو افراد کی مبینہ گرفتار ی پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیکرز کی گرفتاری کے معاملے پرعجیب خبریں ہیں،اگرعام شہری وزیراعظم آفس تک ایسی رسائی رکھتے ہیں کہ ہر بات ان تک پہنچ رہی ہے تو پروفیشنل ہیکرز کیا کیا کر سکتے ہیں؟۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ میری نظر میں یہ ایک لغو کہانی ہے جو پردہ ڈالنے کیلئےگھڑی گئی ہے ،رانا ثنااورامین الحق کولگانے کامطلب ہی غیرسنجیدہ تحقیقات ہیں۔