اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان وزیرداخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سیاسی آقاؤں اور عمرانی فتنے کا آلہ کا بن کر ایک چار سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکہ دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کئے یہی وجہ ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی جو کہ ایک قانونی تقاضا ہے،یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کیلئےکچھ ریلیف حاصل کیا جاسکے۔ترجمان نے کہاکہ ریکارڈ میں جعل سازی کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں ذمہ داران افسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیاہے،مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حال کرلئے گئے ہیں۔دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ عدالت کا ہرصورت احترام کرتے ہیں اور انکے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے یادرہے کہ عمرانی فتنے کے وفاق پر حملوں کے تمام سازشی ہتھکنڈوں کو ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائیگاُ۔قانون شکن، عمرانی فتنے کو نشان عبرت بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ عمرانی فتنے اور اسکے سہولت کاروں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی۔
وزیرداخلہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ








