بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

    بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ میں مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(ممتازنیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ جوان کی شوٹنگ مہارت اس کا طرہ امتیاز ہے، بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ میں مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 42ویں مقابلے اختتام پذیر ہوگیا، آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا انعقاد جہلم گیر یژن میں کیا گیا۔یہ مقابلہ میگاشوٹنگ آرمی مارکس شپ یونٹ کی طرف سے بائیس اگست سے دس اکتوبر تک منعقدکیا گیا جس میں آرمی،نیوی ،ایئرفورس ،رینجرز،فرنٹیئرکور اور جی بی سکاؤٹس سمیت سول آرمڈفورسز نے شرکت کی ۔ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سدھوبھی اس موقع پراعزازی مہمان کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹر فارمیشن مقابلوں میں منگلاکور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے شارٹ گن، لانگ رینج اور چھوٹے ہتھیاروں کے مقابلےجیتے جبکہ آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کی۔بعد میں آرمی چیف نے میرپورکے قریب جاری کس کینٹ کا دورہ کیاجہ انہوں نے آرمی پبلک سکول جاری کس کا افتتاح کیا،انہوں نے طلبہ سے بات چیت بھی کی،آرمی چیف نے کینٹ میں افسروں وجوانوں سے خطاب بھی کیا۔