بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز تک جلد ادا کرینگے، گورنر اسٹیٹ بینک

 

کراچی (ممتاز نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ تین بڑے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز تک جلد ادا کرینگے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر اور ڈپٹی گورنر کی معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینگے، ایشیائی ترقیاتی بینک ڈیڑھ ارب ڈالر دیگا، ورلڈ بینک ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر دیگا اور ایشیائی انفراسٹرکچر بینک 50 کروڑ ڈالر دیگا، ڈیڑھ ارب ڈالر ادائیگی کے لیے 25 اکتوبر کو اے ڈی بی کا اجلاس ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے 4 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی، اکتوبر کے پہلے دس دنوں میں 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے، ڈالر کی قدر کو مصنوعی گرانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ڈالر نہیں بیچے، سخت اقدامات اور افواہوں میں کمی کے باعث ڈالر کی قدر گری۔

معاشی تجزیہ کاروں کو بتایا گیا کہ جاری کھاتوں کے خسارے توقعات کے مطابق جی ڈی پی کے 3 فیصد رہیں گے، رواں مالی سال مہنگائی سیلاب کے باعث 18 سے 20 فیصد رہے گی۔