کوئٹہ (ممتازنیوز) کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں وفاق اور بلوچستان حکومت کی کوششوں سے بہت پیش رفت ہوا ہے ۔ تربت میڈیکل کالج کی PMC رجسٹریشن کا مطالبہ جائز ہے ۔ رجسٹریشن کا ایشو جلد حل ہوجائے گا ۔ کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر جان محمد اور پرنسپل تربت میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد افضل فیکلٹی ممبران اور دونوں اداروں کے طلبہ نے استقبال کیا ۔ کور کمانڈر نے طلبہ سے ملاقات میں مسنگ پرسنز ایشو ، سیکورٹی صورتحال ، شکایات اور بلوچستان کے احساس محرومی سے متعلق تمام سوالوں کے جواب دئیے ۔ انہوں نے اسٹوڈنٹس پر زور دیا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے مستقبل وابستہ ہے ۔ اپنی توانائیاں حصول علم پر صرف کریں ۔










