بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک سال بعد صلح ، جام کمال کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا واسع سے ملاقات

کوئٹہ :سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی امیر مولانا واسع سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ اور مولانا واسع کے درمیان ایک سال بعد صلح ہو گئی۔جام کمال نے کہا کہ دل پر ایک بوجھ تھا جسے ہلکا کیا ، خیر کا معاملہ ہے اس لئے جلدی کی ہے۔مولانا واسع نے کہا کہ کافی عرصے سے جام ملاقات کر نا چاہ رہے تھے ۔قدوس بزنجو کی حکومت ہم نے بنائی تھی اس حکومت کو ہم دیکھ رہے تھے سیلاب میں اس حکومت کی کارکردگی بری رہی۔ قدوس بزنجو نے ہمارے لئے ایک بے عزتی کا ماحول بنا دیا ہے ۔بی این پی وزیر اعلیٰ کے بیڈ روم تک پہنچ چکی ہے ۔