دیر بالا:خیبر پختونخوا دیر بالا کے نادرا دفتر واڑی میں پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والا افغانی دھر لیا گیا۔افغان شہری کو کارڈ بنانے کی کوشش کرنے والے مقامی سہولت کار بھی بے نقاب ہوگیا۔ پاکستانی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش میں ریکارڈ درست کرنے میں شک ہو گیا تھا۔ تھانہ واڑی پولیس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نادرا سے شناختی کارڈ بنانے والا افغان شہری گرفتار








