بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈینگی کے وار مزید تیز،محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 10ہوگئی۔ محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 455نئے کیس رپورٹ، تعداد12ہزار68ہوگئی ہے۔پشاورمیں ڈینگی کے 191کیسزرپورٹ، تعداد 4ہزار 877ہوگئی۔صوابی سے ڈینگی کے 107کیسز سامنے آئے،تعداد 282ہوگئی۔مردان میں ڈینگی کے60 نئے کیسز سامنے آئے، تعداد 2ہزار 744ہوگئی۔خیبر سے ڈینگی کے 50نئے کیسز سامنے آئے،تعداد 910ہو گئی۔ہری پور میں ڈینگی کے15کیسز سامنے آئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں24 گھنٹوں میں ڈینگی کے22نئےمریض داخل، تعداد71 ہوگئی۔