بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج کے 12میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی ،ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ترقی پانے والوں میں شامل

راولپنڈی (ممتاز نیوز)پاک فوج کے 12میجرجنرلز کولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی ،ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار بھی شامل ہیں ،منگل کوآئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والوں میں میجرجنرل انعام حیدر ملک ،میجرجنرل فیاض حسین شاہ ،میجرجنرل نعمان زکریا،میجرجنرل محمد ظفراقبال ،میجرجنرل ایمان بلال صفدر،میجرجنرل احسن گلریز ،میجرجنرل سید عامررضا،میجرجنرل شاہد امتیاز ،میجرجنرل محمد منیرافسر،میجرجنرل بابرافتخار ،میجرجنرل یوسف جمال اورمیجرجنرل کاشف نذیرشامل ہیں ۔