اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں چودھری سالک حسین،طارق بشیرچیمہ، راناثنا اللہ، ملک احمدخان اور اعظم نذیر تارڑودیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح وبہبود کےلئے یکجاں ہو کر کام کرتی رہیں گی ،اس موقع پر ق لیگ کے رہنماؤں نے کہاکہ ہرمشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم سے چودھری شجاعت کی ملاقات ،عوام کی فلاح وبہبود کےلئے یکجاں ہو کر کام جاری رکھنے پراتفاق







