بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی استدعا

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دار کر دی۔

عمران خان کو فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتاری کا خوف ہو گیا۔عمران خان نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار نے تین اعتراضات عائد کر دئیے۔ رجسٹرار کے مطابق عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی ۔ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے۔

رجسٹرارآفس نے یہ اعتراض  بھی عائد کیا ہے کہ خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں۔