بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100فیصد کمی سے عوام کو 25ارب روپے کا ریلیف دیا، پرویزالٰہی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100فیصد کمی کر کے صوبے کے عوام کو 25ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح 1فیصد مقررکی ہے۔اشٹام ڈیوٹی کی شرح کم ہونے سے شہری جائیداد کی رجسٹری اور انتقالات میں اضافہ ہوگا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف اورحکومت کو زیادہ ریونیو ملے گا۔ اس ا قدم سے تعمیراتی صنعت فروغ پائے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ہماری حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔