اسلام آباد(ممتازنیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی منگل تک حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کیا اور پوچھا کہ آپ بتائیں سپیشل کورٹ کیوں نہیں سن رہی یہ درخواست۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہمیں بھی حیرت ہے کہ اسپیشل کورٹ کیوں نہیں سن رہی۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ یہ ایف آئی اے کا مقدمہ ہے تو اسپیشل کورٹ اس کیس کو کیون نہیں سن رہی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ اسپیشل کورٹس اس کیس کو کیوں نہیں سن رہی۔
عدالت نے کہا کہ ہم اس کیس کو زیر سماعت رکھتے ہیں اور حفاظتی ضمانت دیتے ہیں۔ اگر یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو ہم آپ کی درخواست کو دوبارہ سنیں گے۔









